ڈاکٹروں کی غفلت، شالیمار ہسپتال میں مریضہ جاں بحق

لاہور: شالامار ہسپتال میں سینے کے درد کے علاج کے لیے آئی مریضہ دم توڑ گئی ۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ خاتون کی ہلاکت ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہوئی ۔شالیمار ہسپتال میں مریضہ جاں بحق ، لواحقین کا ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام ۔جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام نسیم بی بی ہے۔خاتون کو سینے میں درد کی شکایت پر شالیمار ہسپتال لایا گیا ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ خاتون کو ہسپتال میں لانے کے بعد طبیعت زیادہ بگڑ گئی ۔ڈاکٹروں نے غفلت سے کام لیا ۔قانونی کارروائی کریں گے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے علاج کے لیے فوری طور پر سنئیر ڈاکٹرز ایمرجنسی وارڈ پہنچ چکے تھے ۔