لاھور (لاھور نامہ) پنجاب یونیورسٹی نے 10 فیصد سے لیکر 15فیصد تک فیسوں میں اضافہ کردیا.
بی اے، بی ایس سی، بی ایڈ، بی کام اور بی ایس آنرز کی فیسوں میں 11.36فیصد اضافہ کیا گیا.
ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایس اور ایم ایڈ کی فیسوں میں بھی اضافہ کردیا گیا.
پنجاب یونیورسٹی نے رجسٹریشن فیس، ایکولینس فیس اور ویری فکیشن فیسوں میں بھی اضافہ کردیا۔
پنجاب یونیورسٹی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت 55 اقسام کی فیسوں میں بھی اضافہ کیا.