چاند گرہن

پاکستان میں چاند گرہن آج رات پونے بارہ بجے ہو گا

کراچی (آئی این پی ) رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 16 اور17 جولائی کو ہوگا جو کہ پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا. محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہوگا، جو کہ منگل کی رات11 بجکر44 منٹ پرشروع ہوگا.

چاند گرہن 2 بجکر32منٹ پرعروج پرہوگا، جبکہ بدھ کی صبح 5 بجکر18منٹ پراختتام پذیرہوگا ،یورپ ، ایشیا، افریقہ، جنوبی امریکا کے کچھ علاقوں
میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا،بحرالکاہل، بحر ہند، بحراوقیانوس،بحرمنجمد میں بھی چاند گرہن دیکھاجا سکے گا۔