فارن کرنسی

گزشتہ مالی سال کے اختتام پر بنکوں کے فارن کرنسی ڈیپازٹس کا حجم 7834 ملین ڈالر ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے اختتام پر بنکوں کے فارن کرنسی ڈیپازٹس کا حجم 7834 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جون 2019ء کے اختتام پرفارن کرنسی ڈیپازٹس کا حجم 7834 ملین ڈالر یا 7.83 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو مئی 2019ء کے مقابلے میں 1.75 فیصد زیادہ ہے۔مئی کے مہینہ میں فارن کرنسی ڈیپازٹس کا حجم 7.69 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔اسی طرح اپریل میں میں فارن کرنسی ڈیپازٹس کا حجم 7.68 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔