علیم خان گرفتارہونے کے بعد وزیراعلیٰ نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

لاہور: علیم خان گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مشاورتی اجلاس بلا لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ فوری طلب کرلیا۔ دیگر اہم وزراء کو بھی ایوان وزیراعلیٰ بلا لیا گیا۔ گرفتاری کے تناظر میں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور ساتھ ہی پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے رد عمل کا ڈرافٹ بھی تیار کیا جائے گا ۔