کارڈک اسپتال

کوئٹہ میں کارڈک اسپتال کیلئے پنجاب کے بجٹ میں فنڈز رکھے گئے ہیں،وزیراعلی پنجاب

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کوئٹہ میں کارڈک اسپتال کیلئے پنجاب کے بجٹ میں فنڈز رکھے گئے ہیں، جلد واپس کوئٹہ آکر بلوچستان کے وزیراعلی کے ہمراہ صوبے کیلئے کئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کروں گا فاتحہ خوانی کیلئے آیا ہوں چیئرمین سینیٹ سمیت کوئی سیاسی بات چیت نہیں کرو نگا ڈیرہ غازی میں اعلی معیار کا دل کا اسپتال 4 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہاہے اسپتال 24 گھنٹے فعال رہے گا جس سے راجن پور اور دیگر اضلاع کے لوگ بھی مستفید ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیرصحت بلوچستان نصیب اللہ مری کی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کارڈک اسپتال کی تعمیر کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کئے گئے ہیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے اور صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کی رہائش گاہ پر انکی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی، گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، صوبائی وزرا ارکان صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے، بعدازاں میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کوئٹہ میں کارڈک اسپتال کیلئے پنجاب کے بجٹ میں فنڈز رکھے گئے ہیں، جلد واپس کوئٹہ آکر بلوچستان کے وزیراعلی کے ہمراہ صوبے کیلئے کئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کروں گا، سینیٹ چیئرمین کی تبدیلی کے حوالے سے سوال پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فاتحہ خوانی کیلئے آیا ہوں چیئرمین سینیٹ سمیت کوئی سیاسی بات چیت نہیں کروں گا، انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی میں اعلی معیار کا دل کا اسپتال 4 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہاہے اسپتال 24 گھنٹے فعال رہے گا جس سے راجن پور اور دیگر اضلاع کے لوگ بھی مستفید ہوں گے۔