اسلام آباد :رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی میں 39 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ بزنس ریکارڈر کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں پٹرول اور ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس کی وصولی 84.5 ارب روپے تک کم ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیلز ٹیکس کی وصولی 219ارب روپے رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت سے 47 ارب روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فرخت پر 87 ارب روپے سیلز ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں جولائی سے فروری کے دوران سیلز ٹیکس وصولی 219 ارب روپے تھی جو کم ہو کر جاری مالی سال کے اسی عرصہ میں 134 ارب روپے رہ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر عائد سیلز ٹیکس کی وصولیاں 39 فیصد یعنی 84.5 ارب روپے تک کم ہو گئیں۔
Load/Hide Comments