سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 10.70 فیصد کی کمی


اسلام آباد : جنوری2019ءمیں
سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 10.70 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( اے پی سی ایم اے) کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2019ءکے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت3.646 ملی ٹن تک کم ہو گئی جبکہ جنوری 2019ءکے دوران 4.083 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوا تھا۔ اس طرح جنوری 2018ءکے مقابلہ میں جنوری 2019ءکے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں0.437 ملین ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اے پی سی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2018ءکے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت کا ضم 3.737 ملین ٹن رہا تھا جو رواں سال کے آغاز پر جنوری 2019ءکے دوران 3.066 ملین ٹن تک کم ہو گیا۔ اس طرح جنوری 2018ءکے مقابلہ میں جنوری 2019ءکے دوران سیمنٹ کی مقامی مارکیٹوں میں فروخت کے حجم میں 0.671 ملین ٹن یعنی 10.70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔