اعصام الحق

اعصام الحق اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں کل ایکشن میں نظر آئیں گے

اٹلانٹا(آئی این پی)سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں بدھ کو مہم کا آغاز کریں گے۔امریکہ میں جاری ایونٹ میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو پہلے راؤنڈ میں آسٹریلوی کھلاڑی جان پیٹرک سمتھ اور ان کے جاپانی جوڑی دار بین میک لاشلان کا چیلنج درپیش ہو گا۔