سری لنکن ویمنز ٹیم جنوبی افریکن ویمنز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ٹور میچ ہفتہ کو کھیلا جائیگا

پورٹ چیفسٹروم : سری لنکن ویمنز ٹیم جنوبی افریکن ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ٹور میچ ہفتہ کو پورٹ چیفسٹروم میں کھیلے گی۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ جنوبی افریکن ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ میزبان ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو 39 رنز سے شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 فروری کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 17 فروری کو کھیلا جائیگا۔