اسلام آباد : حکومت نے موجودہ انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے اور انرجی مکس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق موجودہ انرجی مکس میں تھرمل بجلی کی پیداوار 60 فیصد اور ہائیڈل کی 30 فیصد ، نیوکلیئر کی 6 فیصد ، شمسی توانائی، ہوا ،چھوٹے پن بجلی منصوبوں سے بجلی کی پیداوار 4 فیصد ہے اور تھرمل بجلی کا انحصار برآمدی ایندھن پر ہے جو زرمبادلہ کے ذخائر پربھی بوجھ ہے، اس لئے حکومت نے انرجی مکس کو تبدیل کرکے شمسی توانائی، ہوا اور دیگر قابل تجدید و متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments