ازدواجی زندگی سے خوش ہوں ،اجازت ملی تو اچھے پراجیکٹ میں کام کرنا چاہوں گی صوبیہ خان

لاہور:فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے لڑکی اپنی مرضی کی مالک ہوتی ہے مگر شادی کرنے کے بعد اسے اپنے شوہر کی تابع ہونا پڑتا ہے ، میاں بیوی میں اچھی انڈر سٹینڈنگ ہو تو زندگی بڑے خوبصورت انداز میں گزرتی ہے ۔میں نے شوبز کی دنیا میں بھرپور انداز میں کام کیا ،کراچی سے کامیاب اداکارہ کا عزم لیکر لاہور آئی اور پھر میں نے اسٹیج ، ٹی وی اور فلموں میں کامیاب اداکارہ کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ۔انہوں نے کہا ک شادی کرنے کے بعد شوبز سے لاتعلق ہو چکی ہوں لیکن میں نے مکمل طورپر شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی جب بھی مجھے اجازت ملی تو اچھے پراجیکٹ میں ضرور کام کرنا چاہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں مگر بعض حاسدین میرے بارے میں منفی پراپیگنڈا کرتے رہتے ہیں جس کی مجھے رتی برابر بھی پرواہ نہیں۔