رانا مشہود

پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس، رانا مشہود کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت

لاہور(صباح نیوز) پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس میں پنجاب کے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے نجی مصروفیت کے باعث (آج) 6 اگست کو نیب لاہور میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، رانا مشہود نے نیب کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

نیب لاہور نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس کی تحقیقات میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کو 6 اگست کو طلب کر رکھا تھا جس پر رانا مشہود نے نیب حکام کو خط لکھ کر معذرت کرلی ۔رانا مشہود کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وہ ذاتی مصروفیت کے باعث 6 اگست کو نیب بیورو میں پیش نہیں ہوسکتے وہ 8 اگست کو نیب کے سامنے پیش ہوجائیں گے۔