اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آئندہ بھرتیوں میں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھے:عدالتی حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں این ٹی ایس میں اقلیتوں کے کوٹے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آئندہ بھرتیوں کے معاملے میں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھے ۔وکیل یاسر محمود چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ این ٹی ایس نے ماتحت عدالتوں کے اسٹاف کی بھرتی میں اقلیتوں کو نظر انداز کیا ہے بھرتی کے معاملے میں آئینی تقاضے پورے نہیں کئے گئے عدالت اقلیتوں کے آئینی حقوق کے لئے حکم جاری کرے عدالت نے ہدایت کے ساتھ کیس نمٹادیا