سرگودھا/ فیصل آباد (صباح نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،درختوں اکھڑ گئے ، دیواریں اور مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔
سرگودھا، بھکر ، لیہ ،ڈی جی خان ،میاں چنوں ،جھنگ، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ سرگودھا میں بارش نے شدید حبس کو ختم کر کے موسم کو خوشگوار بنادیا، بھکر ، لیہ ،ڈی جی خان ،میاں چنوں فیصل آباد میں شدید طوفان اور بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ،دیواریں اور مکانوں کی چھتیں گر گئیں، کئی مویشی ہلاک ہو گئے ۔رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میںبھی بونداباندی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ،مردان،کوہاٹ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بادل برس سکتے ہیں۔