انڈس واٹر کمشنرز

پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

لاہور (صباح نیوز) پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ بھارت کی جانب سے پانی کا ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے ۔ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں دو لاکھ کیوسک تک کا ریلہ چھوڑا جا سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان کئی ماہ کے بعد پہلی بار رابطہ ہوا ہے۔

بھارتی انڈس واٹر کمشنر کی جانب سے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کو بتایا گیا کہ دریائے ستلج میں دو لاکھ کیوسک تک کا پانی کا ریلہ چھوڑا جا سکتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے فراہم کئے گئے ڈیٹا کے مطابق پیر کی شام تک صرف 24ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے جس میں آئندہ چند روز میں مزید اضافہ متوقع ہے۔