ایکسپریس وے

اسلام آباد ، ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ ،2 افراد جاں بحق ،6 زخمی

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ایکسپریس وے پرٹریفک کا حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے پر ڈمپر نے مسافر وین اور دوسری گاڑیوں کو ٹکر مار دی،

حادثے کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ6 زخمی ہوگئے ۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسلام آباد کے پمز ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں خرم شہزاد اور محبوب عالم شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی 3 افراد کی شناخت توقیر، محمد ریاض اور پرویز خان کے نام سے ہوئی۔حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔