پاکستان کی جانب

پاکستان کی جانب چھوڑے گئے پانی کو روکنے کا کام شروع کردیا، بھارتی وزیر آبپاشی

ممبئی (صباح نیوز) بھارت کے وزیر آبپاشی گجندر سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب چھوڑے گئے پانی کو روکنے کا کام شروع کردیا ہے، پانی کا رخ راوی کی جانب موڑا جائے گا۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل بات اضافی پانی کا بہاﺅ روکنا ہے جس کے لیے پہلے ہی کام شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانی کا رخ راوی کی جانب موڑ دیا جائےگا تاکہ اسے قلت کے سیزن میں استعمال میں لایا جاسکے۔گجندر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں۔