ایم ٹی آئی آرڈیننس

ایم ٹی آئی آرڈیننس کا مقصد سرکاری ہسپتا لوں کے نظام کوبہتربنانا ہے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی آر (میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس) سے ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی اورتمام ہسپتا ل سرکاری ہسپتا ل ہی رہیں گے، آرڈیننس کا مقصد سرکاری ہسپتا لوں کے نظام کوبہتربنانا ہے ۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس ہسپتالوں کی اصلاحات کا حصہ ہے، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس سے ہسپتا لوں کی نجکاری نہیں کی جارہی، آرڈیننس کا مقصد سرکاری ہسپتا لوں کے نظام کوبہتربنانا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بہترانتظام والے ہسپتالوں سے مریضوں کوبہترسہولیات ملیں گی جب کہ تمام اسپتال سرکاری ہسپتا ل ہی رہیں گے۔