افتخار ٹھاکر

اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور( لاہور نامہ)نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے ،لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں لکھنے والوں سے ہمیشہ یہ درخواست کرتا ہوں کہ ہنسی مزاح کے ساتھ معاشرے کی اصلاح کے لئے بھی مواد ہونا چاہیے اور یہ بھی بہت بڑی نیکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کامیڈین اداکار ہونے پر فخرہے اور جب تک میری زندگی ہے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا رہوں گا۔