پاکستان سٹاک مارکیٹ

پاکستا ن سٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان، 100 انڈیکس میں 311 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافے کا رجحان رہا ۔ پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 978 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 311 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 35800 اور35900 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید 28 ارب 2 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت20.83 فیص دکم جبکہ55.67 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔