گھوٹکی(لاہورنامہ) گھوٹکی میں کسانوں نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے بندوقیں اٹھا لیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور ڈرم کی آواز سے کچھ دیر کے لئے ٹڈی دل بھاگ جاتے ہیں ۔گھوٹکی کے مختلف علاقوں گڑھی چاکر جروار، کینجھو داد لغاری میں ٹڈی دل کے لشکر لاکھوں کی تعداد میں پہنچ گئے ۔
ٹڈی دل کو بھگانے کے لیے کسانوں نے فائرنگ اور ڈرم کا استعمال شروع کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بندوق کے فائر اور ڈرم کے بجانے سے ٹڈی دل کچھ وقت کے لیے بھاگ جاتے ہیں۔کسانوں نے کہا کہ حکومت نے بروقت اقدام نہیں کیا تو گندم کی بوائی متاثر ہوسکتی ہے۔ڈی سی گھوٹکی خالد سلیم نے کہا کہ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنا محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی ذمہ داری ہے، یہ محکمہ دوائی فراہم نہیں کر رہا جس وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔