پاکستان ریلوے کا سیاحت کوفروغ دینے کے لیےعملی قدم ،پہلی سٹیم سفاری ٹرین

پاکستان ریلوے کا سیاحت کوفروغ دینے کے لیےعملی قدم، پہلی سٹیم سفاری ٹرین چلانے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان ریلوے نے سیاحت کوفروغ دینے کے لیے عملی قدم اٹھا لیا ،پہلی سٹیم سفاری ٹرین چلانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں. سٹیم سفاری ٹرین آج (اتوار کو) صبح راولپنڈی سے چلائی جائے گی.

سٹیم سفاری ٹرین غیرملکی سیاحیوں کو لے کر پانچ دن کے سیاحتی دورے پر جائے گی ، سٹیم سفاری ٹرین سے ریلوے کوبھی آمدن حاصل ہوگی۔ خبررساں ادارے کے مطابق ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان ریلوے نے اپنے پرانے سٹیم انجنوں کوقابل استعمال بنانا شروع کردیا ہے اس حوالے سے پہلی باقاعدہ سٹیم سفاری ٹرین کمرشل بنیادوں پر آج بروز اتوار راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے صبح چلائی جائے گی .

سٹیم سفاری ٹرین کی بکنگ غیرملکی سیاحیوں نے5 دن کے لیے کی ہے سٹیم سفاری ٹرین راولپنڈی سے نکلے گی اور مختلف تاریخی مقامات اور ریلوے سٹیشوں پر رکھے گی۔ ٹرین میں جرمنی ،چاپان ،اٹلی ،برطانیہ، آسٹریلیا کے غیرملکی سیاح بھی ہوں گے ۔سٹیم سفاری ٹرین کوخصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے جس کے مسافر کوچز کی رنگ ورغن کی گئی ہے۔ سٹیم سفاری ٹرین جھلار (اٹک) بھی جائے گی جو کت اٹک سے بسال کی طر ف جاتے ہوئے آتا ہے اور یہاں پر ایک ساتھ سات ٹنل ہیں جن کوسسٹر ٹنل بھی کہاجاتا ہے سٹیم سفاری ٹرین اٹک خرد سے ہوتے ہوئے ٹرین پشاور بھی جائے گی۔