لاہور(جاویدحاکم سے) دوڑ جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کر کے نئی نسل کو برائی سے بچایا جا سکتا ہے: چیئرمین حاجی محمد عباس
گزشتہ روز صواآصل میں کوچ پرویز ریمبو نے بچوں کیلئے دوڑ کا ایک مقابلے کا اہتمام کیا جس میں چار کلومیٹر، دو کلومیٹر اور ایک کلو میٹر دوڑ کا مقابلہ کروایا گیا۔علاقہ بھر سے بچوں نے بھرپور حصہ لیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ جیتنے والے امیدواروں کو ٹرافی دی گئی۔
دوڑ کی تقریب میں صواآصل پریس کلب لاہور کے چیئرمین حاجی محمد عباس ، جنرل سیکرٹری عاطف منیر بھٹی اور انفارمیشن سیکرٹری طاہر حسین المشہور بابا سپانوالانے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔چیئرمین حاجی محمد عباس نے کہا کہ دوڑ جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کر کے نئی نسل کو برائی سے بچایا جا سکتا ہے۔ جنرل سیکرٹری عاطف منیر بھٹی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کرواتے رہنا چاہے تا کہ نئی نسل کا مستقبل روشن ہو رہے۔
4کلومیٹر دوڑ میں پہلے نمبر پر سہیل اور دوسرے نمبر پر اکرام آیا۔ 2کلومیٹردوڑ میں پہلے نمبر پر انیس اور دوسرے نمبر پر صابر بلاً آیا۔ 1کلومیٹر دوڑ میں پہلے نمبر پر حافظ ارسلان اور دوسرے نمبر پر احسان اور تیسرے پر دانش آیا۔اہل علاقہ نے ٹیم کوچ پرویز ریمبو کی اس کوشش کو سراہا۔ چیئرمین حاجی محمد عباس اور جنرل سیکرٹری عاطف منیر بھٹی نے جیتنے والے امیدواروں کو میڈل پہنائے اور ٹرافیاں دیں۔