زیر زمین گیس اور تیل

سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد (لاہور نامہ) سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ گیس کے 95ٹریلین کیوبک فٹ ذخائر ملنے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق یہ ذخائر 90 سال کی ضروریات پوری کر سکیں گے۔

سندھ سے ملنے والے ذخائر کو شیل اور ٹائیٹ کا نام دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق او جی ڈی سی ایل آئندہ ماہ سے گیس کی تلاش کا کام شروع کرے گا۔ حکام کے مطابق شیل اور ٹائیٹ گیس کی تلاش انتہائی ہائی ٹیک ٹیکنالوجی سے ممکن ہو گی۔ حکام کے مطابق تیل کے 14ارب بیرل کے ذخائر ملنے کا امکان ہے۔