سابق صدرآصف علی زرداری

سابق صدرآصف علی زرداری کی جانب سے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائر

اسلام آباد (لاہور نامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدرآصف علی زرداری نے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائرکردی۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائرکردی۔

درخواست میں نیب اوراحتساب عدالت نمبردوکوفریق بنایا گیا ۔آصف علی زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے دل کی بیماری لاحق ہے اور تین اسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں، شوگر کا مرض ہے اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔آصف زرداری نے میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک کرکے استدعا کی کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں، لہذا علاج کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔