ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 9 دسمبر کو نیب میں طلب

اسلام آباد (لاہور نامہ) قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی آفس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈو ی والا کو جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں کل (پیر) کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کر لیا۔

سلیم مانڈو ی والا کو جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کیا ہے۔ جس کیس میں سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو گرفتار کیا گیا ہے اسی کیس میں سلیم مانڈو ی والا کو طلب کیاگیا ہے۔

اس کیس میں مبینہ طور پر جعلی بینک اکاﺅنٹس کے زریعہ 12قیمتی پلاٹس خریدے گئے۔اس کیس میں اعجاز ہارون اور سلیم مانڈو ی والا کے درمیان لین دین ہے اور شواہد ملنے پر نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈو ی والا کو کل(پیر)کے روز طلب کر لیا ہے۔

سلیم مانڈو ی والا سے کہا گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں اور اپنے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلا ت بھی ساتھ لائیں۔