انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی،

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان

کراچی (لاہور نامہ) نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ۔پیر کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں 119 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40 ہزار 852 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔