کراچی (لاہور نامہ) 21 جون کو پاکستان بھرمیں سورج گرہن ہوگا جس کی ایڈوائزری محکمہ موسمیات نے جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 21 جون کو پاکستان میں سورج گرہن ہوگا جو ملک بھرمیں دیکھا جاسکے گا۔
اس متعلق محکمہ موسمیات نے بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کے اوقات الگ الگ ہونگے، سورج گرہن صبح 8 بجکر 46منٹ پرشروع ہوگا، 11 بجکر 40 منٹ پرمکمل سورج گرہن ہوگا چاند سورج کومکمل طورپر ڈھک دے گا، جس کا اختتام دوپہر2 بجکر34 منٹ پرہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالہ بنے گا، سورج گرہن کی زیادہ شدت سکھر،لاڑکانہ کے گرونواح میں ہوگا،
اسلام آباد 81.99، لاہور91.19، کراچی 91.53، پشاور79.44 فیصد سورج گرہن ہوگا، کوئٹہ 87.93، گلگت74.88، مظفرآباد 79.96،سکھر98.78 اورگوادرمیں 97.8فیصد سورج گرہن ہوگا۔ سینٹرل افریقہ، کانگو، ایتھوپیا، نادرن انڈیا اورچین میں بھی دکھائی دے گا۔