گورنر پنجاب کی کورونا سے صحت یاب

گورنر پنجاب کی کورونا سے صحت یاب ہونیوالوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

لاہور ( لاہور نامہ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد اپنا پلازمہ عطیہ کریں،یہ بہترین موقع ہے کہ وہ کورونا سے متاثرہ افراد کی جان بچا کر اللہ کی رضا حاصل کریں۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والوں کو کورونا نہیں چھوڑے گا،عوام احتیاطی تدابیر اپنا کر اس مہلک وائرس سے بچ سکتے ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حالات مزید خراب ہو رہے ہیں،اب مزید کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے،ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔