لاہور( لاہور نامہ) پاکستان تحریک انصاف نے نا مساعد معاشی حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کرنے پر تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔
قرارداد رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیرا علیٰ عثمان بزدار نے دورس نتائج کے حامل بجٹ کی تیاری کاوژن دیا،وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ہر طبقے کی ترجمانی کرنےوالا جامع ، موثر اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
پنجاب کا بجٹ صوبے کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت اختیار کرے گا اور صوبہ ترقی کی منازل طے کرے گا ۔