لاہور:’’بہتر غذا ئیں اپنائیں، ٹی بی سے مکمل نجات ممکن بنائیں‘‘۔صوبائی وزیرِخوراک سمیع اللہ چودھری اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے گلاب دیوی ہسپتال میں لگائے گئے’’ٹی بی کے علاج میں غذا کا کردار‘‘ پر کیمپ کا افتتاح کیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 12 ماہر غذائیت پر مشتمل ٹیم نے کیمپ میں لوگوں کو ٹی بی سے بچاؤ میں خوراک کی اہمیت اور غذائی مسائل بارے براہ راست آگاہی دی۔ 600 سے زائد افراد کاتفصیلی معائنہ اورغذائی معلومات کے کتابچے مفت تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹی بی کے علاج میں معاون غذاؤں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ گلاب دیوی ہسپتال میں’’ٹی بی کے علاج میں غذا کا کردار‘‘ پر لگائے گئے کیمپ کاصوبائی وزیرِخوراک، ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ایم ایس اور ڈی ایم ایس گلاب دیوی ہسپتال نے مریضوں میں کتابچے تقسیم کر کے افتتاح کیا۔12 ماہر غذائیت پر مشتمل ٹیم نے کیمپ میں لوگوں کو ٹی بی سے بچاؤ میں خوراک کی اہمیت،بہتر غذا اور علاج میں معاون غذا کے چناؤ کے حوالے سے آگاہی دی۔ وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری اور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کیمپ میں آئے لوگوں سے غذائی مسائل کے حوالے سے گفتگو اورتفصیلی ہدایت نامہ مریضوں میں تقسیم کیا۔ 900 سے زائد افراد کاتفصیلی معائنہ اور غذائی معلومات کے کتابچے بھی مفت تقسیم کیے گئے۔بعد ازاں سمیع اللہ چودھری اور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے زیرعلاج مریضوں کو دوا کے ساتھ بہتر خوراک کے استعمال کی تلقین بھی کی۔صوبائی وزیرِ خوراک کا کہنا تھا کہ عوام کی بہتر راہنمائی کے لیے ایسے کیمپس کی تعداد بڑھائی جائے۔ خوراک کے بہتر استعمال بارے آگاہی سے ہی ٹی بی جیسی موذی بیماریوں سے بچاجا سکتا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ٹی بی کے مر ض میں ادویات کے ساتھ بہتر اور صاف خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ٹی بی ایک جان لیوا مرض ہے لیکن دوا کے ساتھ غذا کے بہتر چناؤ سے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے ا مراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں علاج بالغذا کی آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایم ایس گلاب دیوی ڈاکٹر حامد حسن نے کہا کہ خوراک کی حفاظت کے ساتھ لوگوں میں بہتر غذا کے فروغ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM