اسلام آباد ( لاہور نامہ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بعض عناصر سی پیک کی رفتارکم ہونے کا غلط تاثر دے رہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کیلئے کام مکمل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض عناصر سی پیک کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے امور میں بہتری آئی ہے، اور منصوے پر کام تیزی سے جاری ہے، پاک چین اقتصادی راہ داری سے متعلق غلط تاثر دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون 7.2 ارب ڈالر منصوبہ، زرعی اور اقتصادی زونز سامنے ہیں، توانائی شعبے میں 3.5 ارب ڈالر کے 2ہائیڈل پاور پراجیکٹس شامل ہیں، سی پیک کے منصوبوں پر رفتار میں تیزی نظر آ رہی ہے۔