لاہور ( لاہور نامہ) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کر پشن کا خا تمہ اورملکی تر قی کپتان کی تر جیح ہے،ملک میں کورونا وائر س کیخلا ف دکھی انسانیت کی خدمت کرنیواے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں،
وزیر صحت پر تنقید کرنے والے ان کی گفتگو کو غلط انداز سے پیش کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر یا سمین را شد پر تنقید کرنے والے سستی شہر ت حا صل کر نا چاہتے ہیں۔
سا بق حکمرانو ں نے صحت کے شعبہ کو نظر انداز کیے رکھا پل اور سڑکیں تعمیر کر تے رہے صحت کے شعبہ کا فنڈ بھی اورنج لا ئن ٹر ین منصو بے پر خر چ ہو تا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سا بق حکمرانو ں نے صحت کے شعبہ پر توجہ دی ہو تی توآ ج ملک میں کو ئی بیماری سر نہ اٹھا سکتی،
بد قسمتی سے سا بق حکمرانو ں نے عوامی فلاحی منصو بو ں کی آ ڑ میں ملک او ر قوم کو لو ٹا اور بیرون ملک جا ئیدادیں بنا ئیں۔ صحت کے شعبہ میں بہتری پی ٹی آئی حکومت کی تر جیح ہے۔