حکومت کا 215ارب روپے کی ایمنسٹی سکیم لانے کا فیصلہ ، کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد: حکومت نے 215ارب روپے کی ایمنسٹی سکیم لانے کا فیصلہ کر لیا ، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔ کھاد انڈسٹری، کے الیکٹرک، آئی پی پیز اور سی این جی سیکٹر کو سیس پر ایمنسٹی دی جائے گی۔ GIDCگیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کی مد میں مختلف سیکٹرز کے ذ مہ کل701ارب کے بقایاجات میں سے285ارب حکومت کو وصول ہو چکے جبکہ 215ارب روپے کی چھوٹ واجب الادا بقایاجات کی 50فیصد ادائیگی کرنے والوں کو ملے گی اطلاق یکم جنوری 2019سے ہو گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے اپنی پہلی ایمنسٹی سکیم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے،کھاد انڈسٹری، کے الیکٹرک، آئی پی پیز اور جنرل انڈسٹری کو سیس پر چھوٹ دی جائے گی، ایمنسٹی سکیم کے تحت215ارب روپے کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے گیس انفراسٹرکچر سیسGIDCکی مد میں مختلف سیکٹرز کے ذمے701ارب روپے کے حکومتی واجبات ہیں جن میں سے285ارب روپے ان سیکٹرز کی جانب سے ادا کئے جا چکے ہیں اور216ارب 30کروڑ رپے واجب الادا ہیں، حکومت نے وفاقی کابینہ کی منظوری سے 215ارب روپے کے واجبات معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم واجب الادا سیس کی50فیصد رقم ادا کرنے والوں کو ہی یہ سہولت دستیاب ہو گی ایمنسٹی سکیم کے تحت فرٹیلائزر سیکٹر کو 68ارب روپے، انڈسٹری کو21ارب روپے، کے الیکٹرک جنکوز کو28ارب، کیپٹو پاور کو46ارب، آئی پی پیز کو3ارب 50کروڑ اور سی این جی ریجن ون اور ٹو کو48ارب سیس کی چھوٹ دی جائے گی ایمنسٹی سکیم کے تحت چھوٹ کا اطلاق یکم جنوری 2019سے ہو گا۔