لاہور ( لاہور نامہ)ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا کا مال روڈ، پنجاب اسمبلی ہال، عبدالستار ایدھی روڈ، خیابان جناح روڈ، رائے ونڈ روڈ اور سدرن بائی پاس کا دورہ کیا اور ان علاقوں اور شاہراہوں پر بنی گرین بیلٹس اور پلانٹرز پر لگے پھولوں اور پودں کی نگہداشت کے کام جائزہ لیا۔
ڈی جی پی ایچ اے نے خیابان جناح نرسری میں مون سون شجرکاری میں لگائے جانے والے نئے پھولوں، پودوں اور درختوں کی کاشت کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا اور پارکوں میں صفائی، سیکورٹی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور ڈی جی پی ایچ اے نے باغبانوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور کام کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کی مین شاہراہوں پر بنی گرین بیلٹس اور پلانٹرز کی مزید خوبصورتی کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور گرین بیلٹس اور پلانٹرز کی مزید خوبصورتی کیلئے زینیہ اور پٹونیہ کے پھولوں کا اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کی نرسریوں میں مون سون شجرکاری کیلئے پھولوں۔پودوں اور درختوں کی کاشت کا کام جاری ہے۔موتیا پارک زون 5 میں سورج مکھی، لیجیسٹونیہ، لالٹینہ اور دیگر دلکش پھولوں کے ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کررہے ہیں۔
ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی ایچ اے ملازمین اور باغبان دن رات محنت کررہے ہیں۔