وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

عمران خان ٹیم بنانے میں ناکام ہے تو فواد چوہدری استعفیٰ دے دیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

لاہور ( لاہور نامہ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اختلاف اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہ کسی جگہ ٹک کر نہیں بیٹھ سکتے۔

فواد چوہدری کے حالیہ انٹرویو پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جن لیڈرز کا انہوں نے نام لیا وہ عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں، یہ اتنے سقراط اور بقراط اور ارسطو بنتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے فواہد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ عمران خان ٹیم بنانے میں ناکام ہے تو آپ استعفیٰ دے دیں، میں عمران خان کے علاوہ کسی لیڈرشپ کو کوئی نہیں مانتا۔