پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا پنجاب میں یکساں گندم اجرا پالیسی بنانے کا مطالبہ

لاہور( لاہور نامہ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں یکساں گندم اجرا پالیسی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش کے تحت پنجاب میں نئی گندم اجرا پالیسی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے.

حکومت اگر گندم کی اجرا کی قیمت 1600 روپے مقرر کرے تو آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ساڑھے 950 روپے میں فروخت ہو گا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری خوراک پنجاب میں گندم اجرا کی نئی پالیسی بنانے جا رہے ہیں جو منظور نہیں.

صرف پانچ اضلاع کو گندم جاری کرنے کی امتیازی پالیسی کے خلاف لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں، فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی 1600 روپے تک مقرر کی جائے تو آٹے کی قیمتوں میں کمی آئے گی .

پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین عبدالرف مختار کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت ہم نئی گندم پالیسی کے حق میں نہیں ہیں، صرف پانچ اضلاع کو 15000 ٹن گندم دینا اور باقی اکتیس اضلاع میں سرکاری گندم جاری نہ کرنے کے خفیہ محرکات کو سامنے لایا جائے فلور ملز ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ اگر امتیازی سلوک کیا گیا تو ملیں بند کر سکتے ہیں، مشاورت شروع کر دی ہے، ہفتے کو لائحہ عمل دیں گے۔