لاہور ( لاہور نامہ) ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا کا خضرا مسجد پارک سمن آباد ، کشمیر بلاک پارک علامہ اقبال ٹاؤن ، عمر بلاک پارک علامہ اقبال ٹاون کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں کے پارکوں میں پانی کی ٹربینوں موٹروں ، واٹر ٹینکس اور انجینئرنگ کے کام کا جائزہ لیا ۔
ڈی جی پی ایچ اے نے پارکوں میں وضوں خانوں کے لیے بنائی جانے والی جگہوں کے کام بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیڈ کواٹر پی ایچ اے مدثر اعجاز ، ڈائریکٹر اویس اطہر اور دیگر افسران کی شرکت ۔
ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے افسران کو پارکوں میں خراب ٹربینوں ، موٹروں اور واٹر ٹینکس کے حوالے سے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما میں پارکوں کو سرسبز اور شاداب رکھنے کیلئے پانی کی ترسیل کے نظام کو موثر بنایا جائے اورخراب ٹربینوں اور موٹروں کو ہنگامی طور ٹھیک یا تبدیل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں واٹر ٹینکس کی صفائی اور ان میں پانی کی سٹوریج کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔