پٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور ( لاہور نامہ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت میں درخواست منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے قواعد ضوابط کو مدنظر نہیں رکھا گیا.

عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔