اسلام آباد ( لاہور نامہ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے
COVID-19کے حوالے سے پیدا ہونے والی مشکلات کے پیش نظر (بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری
(بی ایس، بی ایڈ ِایم، ا ے ایم ایس سی اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے جاری طلبہ کی سہولت کے
لئے داخلہ فیس جمع کروانے کی تاریخ میں 30جون تک توسیع کردی ہے .
جو طلباءاس سہولت سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ اپنا آن لائن فیس چالان یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کرکے اپنی فیس مجوزہ بینک میں مقررہ تاریخ تک جمع کروائیں ۔
یاد رہے فیس بذریعہ کراسڈ چیک بنام AIOUبھی بھیجی جاسکتی ہے۔
کراسڈ چیک کے ذریعہ بھیجی گئی فیس کسی بھی وجوہ کی بنیاد پر بینک سے وصول نہ ہونے کی صورت
میں تمام تر ذمہ داری طالب علم پر ہوگی اور اُس کا داخلہ اِس سمسٹر میں نہیں ہوگا۔