لاہور( لاہور نامہ) مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے لاہورمیں
قاتل ڈور سے 6سالہ حریم فاطمہ کی ہلاکت کےخلاف پنجاب اسمبلی میں
قرارداد جمع کرادی۔
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان قاتل ڈور سے 6سالہ حریم فاطمہ کی ہلاکت پر گہرے رنجم و غم کا اظہار کرتا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے۔
شہریوں کی گردنیں کٹ رہی ہیں۔
حکومت ،پولیس اور انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔
قاتل ڈور نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی۔ ساندہ کے علاقے میں موٹر سائیکل کے آگے بیٹھی بچی کی گردن میں ڈور پھر گئی۔
حریم فاطمہ والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر ٹاو ن شپ سے شاہدرہ جا رہے تھے کہ راستے میں بچی قاتل ڈور کا نشانہ بنی۔
یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے بھر میں پتنگ بازروں کےخلاف بلاتفریق کریک ڈاﺅن کیا جائے۔
پتنگ بازروں کی پشت پناہی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔