دین سے دوری

دین سے دوری کے باعث ناکامی ہمارا مقدر بن چکی ہے، الحاج افتخا ر ٹھاکر

لاہور( لاہور نامہ) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین

اداکار الحاج افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ دین سے دوری کے باعث ناکامی ہمارا مقدر بن چکی ہے.

خدا نے ہمیں اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے مگر مگر نفسا نفسی کے باعث ہم لوگ خدا کی یاد سے غافل ہوچکے ہیں۔

دور حاضر کے کمرشل تھیٹر میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے .

گھسے پٹے موضوعات کو چھوڑ کر نت نئے ڈرامے پیش کرنا چاہیے جس میں شائقین کیلئے کوئی اچھا پیغام ہوناچاہیے۔

میں نے اپنے فنی کیریئر میں ہر طرح کے کردار اداکیے ہیں.

میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھی اور معیاری کامیڈی سے شائقین ڈرامہ کے دلوں پر اچھا تاثر قائم کر سکوں۔