ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن

ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سے ہزاروں لو گ مستفید ہو رہے ہیں، میاں وحید

لاہور (لاہور نامہ) کوا ڈینٹر گور نر پنجاب میاں وحیداحمد نے کہاہے کہ

ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سے ہزاروں لو گ مستفید ہو رہے ہیں.

کورونا و با کیخلا ف سب سے پہلے گور نر پنجاب نے سکو لو ں اورعوامی سطح

پرشعور آ گاہی مہم کا آ غازکرایا.

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے حلقہ این اے 123کے وفد سے ملا قا ت

کے مو قع پر گفتگوکر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ کورونا عالمی وبا ء ہے

اللہ کا شکرہے کہ گور نر پنجاب کے بر و قت اقداما ت سے این اے 123بڑی

تباہی سے بچ گیا ۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گور نر پنجاب

چوہدری محمد سرور نے تمام میڈیکل یو نیورسٹیوں کے وی سیزاور ڈاکٹرز

کااجلا س طلب کر کے ٹیلی میڈیسن کے قیام کااعلان کیا.

اس ہیلپ لا ئن سے لو گو ں نے چھو ٹی چھو ٹی بیماریو ں سے نجات کیلئے فا ئدہ اٹھا یااور اس طرح ہسپتالو ں میں ر ش کم ہو ا۔

انہوں نے کہاکہ گور نر پنجاب عوام کی حقیقی خد مت کرنے کیلئے کو شاں ہیں۔این اے 123کی عوام گور نر پنجاب کی جا نب سے مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر چوہدری محمد سرور کی ممنون اور مشکورہے۔