لاہور(لاہور نامہ) وزیرلیبرپنجاب انصرمجیدخان نے فیصل آبادمیں
مشروب بنانے والی فیکٹری میں تین مزدوروں کی ہلاکت کانوٹس لے لیا۔
صوبائی وزیرلیبرنے متعلقہ حکام اورڈائریکٹرلیبرفیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔
صوبائی وزیر لیبر انصرمجیدخان نے کہاکہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔
جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ کوفی الفورمعاوضہ اداکیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ بلال،آکاش اورقیصرفیصل آبادمیں مشروب بنانے والی فیکٹری میں ویسٹ واٹرٹینک کی صفائی کے دوران پاؤں پھسلنے سے جاں بحق ہوئے۔
امجدمسیح، ظفراورکاشف جاں بحق ہونے والے مزدوروں کوبچانے کیلئے ٹینک میں چھلانگ لگانے سے زخمی ہوئے۔
صوبائی وزیر لیبر نے مزیدکہاکہ زخمی مزدوروں کوفوراًتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال چک جھمرامنتقل کردیاگیا۔
ڈائریکٹرلیبرفیصل آبادکوزخمی مزدوروں کا بہترین علاج کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔