اسلام آباد (لاہورنامہ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ءمیں
پیش کئے گئے میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلے کے منتخب امیدواروں کی
میرٹ لسٹ جاری کردی ہے جو کہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی
موجود ہے۔
منتخب امیدواروں کو مطلوبہ داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے ان کے فراہم
کردہ موبائیل نمبرز پر SMS بھیج دئیے گئے ہیں.
اور بذریعہ ڈاک خطوط بھی ارسال کئے گئے ہیں جن میں انہیں 10جولائی تک
داخلہ فیس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
منتخب امیدوار داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے بینک چالان یونیورسٹی کی
ویب سائٹ سے بھی ڈاﺅن لوڈ کرکے داخلہ فیس مسلم کمرشل بنک،
الائیڈبنک، یونائیٹڈ بنک اور فرسٹ ویمن بنک میں جمع کرادیں۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ نیشنل بنک میں بھی اپنی فیس جمع کرسکتے ہیں۔
شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر میاں محمد ریاض نے کہا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم کی واضح ہدایات پر میرٹ لسٹ مقررہ اہلیت کے مطابق انتہائی شفاف اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے ۔
جن پروگرامز کی میرٹ لسٹ جاری کردی کئی ہیں ان میں ایم ایس سی )ماس کمیونیکیشن( ایم ایس سی ) فارسٹری ایکسٹنشن( اور ایم ایس سی )انوائرمنٹل ڈیزائن(شامل ہیں۔
ایم اے (TEFL)، ایم اے(EPM)، ڈپلومہ اِن (EPM)، ای ایل ایم اور TEFLکی فہرستیں فی الحال بن رہی ہیں۔