حج 2020 کے لیے خصوصی پالیسی

حج 2020 کے لیے خصوصی پالیسی کا اعلان

جدہ (لاہورنامہ) سعودی حکومت نے حج 2020 کے لیے خصوصی پالیسی

کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق رواں برس حج میں پر70 فیصد سعودی

عرب میں مقیم غیر ملکی اور 30 فیصد سعودی شریک ہونگے۔

سعودی وزارت عمرہ و حج کے مطابق حج 2020 کے لیے اعلان شدہ پالیسی

کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں حج کرنے والوں کے لیے سخت

طبی معیارات پر عمل درآمد کو ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔

حج دو ہزار بیس کے لیے طبی معیارات پر پورا اترنا ہی حجاج کے چناوکی بنیادی

شرائط میں شامل ہو گی.

سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے

والوں کو سیکیورٹی پر مامور کیا جائے گا.

ان حجاج کا سعودی عرب کے کورونا صحتیابی کے ڈیٹا بیس سے چنا جائے گا جبکہ ان کا چناو علامتی طور پر ان کو سراہے جانے کا اقدام بھی ہے کہ انہوں نے اس وبا کے سعودی معاشرے کی حمایت میں جنگ لڑی۔

سعودی وزارت عمرہ و حج کا کہنا ہے کہ ان غیر سعودی حجاج کو ترجیح دی جائے گی جن کے پی سی آر ٹسٹ منفی آئے ہیں.

لاعلاج امراض سے پاک ہونا بیس سے پچاس برس کا ہونا اور حج 2020 کا فرد کے لیے پہلا حج ہونا ضروری ہو گا۔

حج سے قبل اور حج کے بعد حجاج کو اپنا وقت قرنطینہ میں گزارنا بھی لازم ہو گا،شرائط پر پورا اترنے والے غیر سعودی حجاج حج کے لیے اپنی رجسٹریشن آن لائن کراسکتے ہیں جبکہ رجسٹریشن کی ویب سائٹس ہفتے میں 5 دن پیر 6 جولائی سے جمعہ 10 جولائی تک فعال رہے گی۔