ذیشان نصر اللہ رانجھا

انسانی خدمت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، ذیشان نصر اللہ رانجھا

لاہور (لاہورنامہ)اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون ذیشان نصر اللہ رانجھا نے تحصیل

ہیڈ کوارٹر کاہنہ نو کا دورہ کیا۔

سٹاف کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا گیا۔ایمرجنسی وارڈ، لیبر روم،

گائنی وارڈ، ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔

ذیشان نصر اللہ رانجھا
انسانی خدمت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، ذیشان نصر اللہ رانجھا

کاہنہ نو ہسپتال میں داخل مریضوں سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا گیا۔

ڈاکٹروں اور سٹاف کو مریضوں سے حسن اخلاق سے پیش آنے کی خصوصی ہدایت کی ۔

انسانی خدمت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون ذیشان نصر اللہ رانجھا کی ڈاکٹروں کو نصیحت۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاہنہ نو ہسپتال کا دورہ کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایس ایم اے کاہنہ ہسپتال ڈاکٹر فیض الحسن کا کہنا تھا کہ کاہنہ ہسپتال میں کرونا ڈیسک اور متعلقہ سٹاف کیساتھ دیگر امراض کے آپریشن و علاج کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید کہاکہ سٹاف کو ہدایات کی گئی ہے کہ مریضوں اور لواحقین کیساتھ احسن سلوک رکھے ۔کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔