عبدالرزاق داود

کرونا وائرس کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا رہا ہے، عبدالرزاق داود

اسلام آباد (لاہورنامہ)مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا کہ کرونا وائرس کی

وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا رہا ہے.

باوجود مشکل حالات کے 2019-20 میں تمام برآمد کنندگان کو اچھی کارگردگی

پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں.

ہماری برآمدات 2018-2019کے مقابلے میں صرف 6 فیصد کم تھیں ، اسی سال بنگلہ دیش میں 17فیصد جبکہ انڈیا میں 14فیصد تک کمی رہی.

لاک ڈاون کو بروقت ختم کرنا معاشی لحاظ سے اہم فیصلہ تھا.

ہمارے برآمد کنندگان اپنی کوششوں ، محنت اور کسٹمر تک رسائی کے لئے تعریف کے مستحق ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا رہا ہے،

این سی او سی کے روزانہ اجلاسوں میں وفاقی اور صوبائی رابطوں کی وجہ سے اچھی کارکردگی رہی، ہمارے برآمد کنندگان اپنی کوششوں ، محنت اور کسٹمر تک رسائی کے لئے تعریف کے مستحق ہیں۔