ڈاکٹر نوشین حامد

حکومت کا فارماسیوٹیکلز کمپنیوں کو ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا اختیار ختم، ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور (لاہورنامہ) ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی مرکزی صدرڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے

کہ پی ٹی آئی حکومت نے فارما سوئیکلز کمپنیوں کی جانب سے اپنی مرضی سے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے

اختیارات کو ختم کر دیا ہے-

حکومت کایہ اقدام ادویات مافیا کا سر کچلنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی پرائسنگ پالیسی کی تمام شقوں کو ختم کرکے ظالمانہ

روایت کو جڑسے اکھاڑپھینکا ہے۔

اب ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کے نوٹیفکیشن کا اجراء حکومت کی جانب سے ہو گا۔

ڈاکڑ نوشین نے کہا ہے کہ پچھلی حکومتوں نے فارما سوئیکلز کمپنیوں کو عوام کا خون چوسنے کی جو آزادی دے رکھی تھی۔

عمران خان کی حکومت نے لوگوں کو مشکلات کے اس بھنور سے نکال لیا ہے۔مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ویمن ونگ میڈم زرنیرا احمد اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سمیرا ملک نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہیں۔یہ کرن اب کرنیں بن کے چار سو اجالے پھیلارہی ہے۔